وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل میں ایک تقریب پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کابل میں تقریب پر حملہ قابل مذمت ہے ، یہ حملہ ان ہی لوگوں نے کیا ہے جو افغانستان میں امن نہیں چاہتے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ افغانستان کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے والے وہاں امن نہیں چاہتے، افغانستان میں امن عمل کو سبوتاژ کرنے والوں پر نظر رکھنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن صبرآزما عمل ہے لیکن امن کے سوا کوئی چارہ نہیں۔خیال رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حزب وحدت کے رہنما عبدالعلی مزاری کی برسی کی تقریب پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 29 افراد جاں بحق اور 61 زخمی ہوگئے۔تقریب میں افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران شریک تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments