ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے تعلیمی اداروں کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا۔سعودی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق وزیر تعلیم نے ملک بھر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں سمیت ٹریننگ انسٹی ٹیوشنز بھی پیر کے روز سے بند کرنےکا حکم دیا جو تا حکم ثانی بند رہیں گے۔سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ 9 مارچ سے ملک بھر میں تمام تعلیمی سرگرمیاں، نجی و سرکاری تعلیمی ادارے، ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز بھی غیر معینہ مدت کے لیے بند رہیں گے۔وزارت تعلیم نے اسکولوں کی تعطیلات کے دوران تعلیمی عمل کو جاری رکھنے کے لیے آن لائن اسکولنگ کی بھی ہدایات جاری کی ہیں اور اس کے لیے وزارت کی جانب سے پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے جب کہ وزارت کے افسران کو اس سلسلے میں فوری طور پر کام شروع کرنے اور والدین کی تشیویش پر بھی جواب دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔سعودی وزارت تعلیم کا کہنا ہےکہ ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد متعلقہ کمیٹی نے یہ اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments