ایران میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے شراب پینے سے ہلاک افراد کی تعداد 44 ہو گئی۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد اس غلط اطلاع پر شراب پی کہ اس طرح وہ ایران میں بڑے پیمانے پر پھیلے کورونا وائرس سے محفوظ ہو جائیں گے لیکن شراب ان کے لیے زہر ثابت ہوئی۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی شراب پینے سے سب سے زیادہ 36 ہلاکتیں ایران کے جنوب مشرقی صوبے خزیستان میں ہوئیں جو تین روز قبل تک زیستان میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی براہ راست 18 ہلاکتوں سے دو گنا زیادہ ہے۔زیستان کے علاوہ شراب پینے سے 7 ہلاکتیں شمالی علاقے البورز اور ایک کرمان شاہ میں ہوئی۔خیال رہے کہ ایران میں مسلمانوں کے شراب پینے پر سخت پابندی عائد ہے لیکن اس کے باوجود میڈیا پر بڑی تعداد میں اسمگل شدہ شراب پینے کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments