پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے سیمی فائنل سے قبل لاہور قلندرز کو ایک بڑا دھچکا اس وقت لگا جب اس کے آسٹریلوی کھلاڑی کرس لین نے اعلان کیا کہ وہ پی ایس ایل چھوڑ کر فوری طور پر وطن واپس جا رہے ہیں۔جارح مزاج بیٹسمین نے اتوار کی دوپہر لاہور قلندرز کی جانب سے 55 گیندوں پر 113 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز کے خلاف فتح دلواکر ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا لیکن کرس لین اب سیمی فائنل میں لاہور کو دستیاب نہیں ہوں گے۔کرس لین نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ انہوںنے پاکستان میں اپنا قیام انجوئے کیا لیکن موجودہ حالات میں انہوں نے گھر واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔آسٹریلوی کھلاڑی کرس لین کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ مؤقف اختیار کیا کہ زندگی میں کرکٹ کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے اور یہی ان کے فیصلے کی بنیاد ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ناک آؤٹ مرحلے میں ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔اس سے قبل جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ویزے اور سری لنکا کے سیکوگے پرسنا نے بھی لاہور قلندرز کے ساتھ پی ایس ایل میں اپنا سفر ادھورا چھوڑ کر وطن واپسی کا اعلان کیا تھا۔یر ملکی کرکٹرز نے پی ایس ایل ادھورا چھوڑنے کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی پیشکش کے بعد کیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments