ہالی وڈ کے مقبول ترین برطانوی اداکار ادریس البا بھی خطرناک کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔برطانوی اداکار نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ان کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی بھی تلقین کی۔ادریس البا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ لکھا کہ ’آج صبح میرے کووڈ-19 کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، میں ٹھیک محسوس کر رہا ہوں جب کہ مجھے کوئی خاص علامات ظاہر نہیں ہوئیں لیکن وائرس ہونے کے بارے میں پتہ چلنے کے بعد میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے‘۔کورونا میں مبتلا برطانوی اداکار نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ ’لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہیں اور میں آپ کو بتاتا رہوں گا میں کیسا ہوں، گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے‘۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments