وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے زبردستی ریسٹورنٹس بند کرانے پر پولیس پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ دنوں سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے شاپنگ مالز اور چائے کے ہوٹلوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ریسٹورنٹس کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن وہاں بیٹھ کر کھانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔سندھ میں شاپنگ مال اور چائے کے ہوٹلوں کی بندش کے پہلے روز وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے پولیس کی جانب سے زبردستی ریسٹورنٹس بند کرانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹس کھلنے دیں، وہاں کھانا کھانے پرپابندی ہے، کھانا بنوا کر گھر لے جانے پر نہیں۔یاد رہے کہ اس بندش کے دوران سبزی، راشن، مچھلی، گوشت اور میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث 2 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور یہ دونوں ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 304 تک جاپہنچی ہے جس میں سے 208 متاثرہ افراد کا تعلق سندھ سے ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments