کورونا وائرس سے چین کے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان میں 2 ماہ سے زائد عرصے کے لاک ڈاؤن کے بعد سفری پابندیاں ختم کر دی گئیں۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سب سے پہلےچین کے شہر ووہان میں سامنے آئی تھی اور ووہان کو 23 جنوری کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا تھا۔تاہم مقامی میڈیا کے مطابق منگل کو چینی حکام نے 76 روزہ لاک ڈاؤن کے بعد ووہان کو آمد و رفت کیلئے کھول دیا ہے۔چین نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ وہ 8 اپریل تک ایک کروڑ 10 لاکھ نفوس پر مشتمل شہر ووہان میں لاک ڈاؤن ختم کردے گا۔خیال رہے کہ چین میں جنوری کے بعد پہلا دن ہے جب کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے اور وہاں نئے کیسز کی تعداد بھی انتہائی کم ہے۔ووہان سے شروع ہونے والا کورونا وائرس اس وقت دنیا کے 180 سے زائد ممالک تک پھیل چکا ہے جس سے اب تک 14 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 78 ہزار 200 تک پہنچ چکی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments