مقبوضہ کشمیر : بھارتی پولیس نے ایک اور کشمیری صحافی گوہر گیلانی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

سرینگر 22 اپریل (کے ایم ایس)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے سینئر صحافی اور سیاسی مبصر گوہر گیلانی کے خلاف سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹوں اور تحریروں پر مقدمہ درج کرلیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس کی طرف سے جاری ایک ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا کہ پولیس کے سائبر ونگ کشمیر زون سری نگر کو ذرائع کے ذریعہ اطلاع ملی کہ گوہر گیلانی سماجی رابطوں کی سائٹوں پر اپنی پوسٹوں اور تحریروں کے ذریعے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے جس پر انکے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ قابض بھارتی انتظامیہ پہلے ہی دو معروف کشمیری صحافیوں پیرزادہ عاشق اور خاتون فوٹو جرنلسٹ مسرت زہرہ کے خلاف سنگین الزامات کے تحت مقدمات درج کر چکی ہے۔ ان کے خلاف کشمیر سے متعلق تصاویر اپ لوڈ کرنے اور کشمیری شہداء کے اہلخانہ کا موقف شائع پر مقدمہ درج کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں