نیویارک : پاکستان نے بھارت میں بڑھتے اسلام دشمن واقعات پر اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی کو آگاہ کر دیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے او آئی سی ممالک کو خطوط ارسال کیے۔ جس میں او آئی سی ممالک کو ہندو انتہا پسند آر ایس ایس اور بی جی پی کی سیاست سے آگاہ کیا گیا۔منیر اکرم نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کی جان اور مال کو شدید خطرات لاحق ہیں جبکہ بھارت ریاستی دہشت گردی اور انتہا پسند رویے سے مسلم شناخت کا خاتمہ کرنے پر تلا ہے اس لیے دنیا کو بھارت میں بڑھتی اسلام دشمنی کا نوٹس لینا چاہیے۔اس سے قبل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلا کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرانے کا رویہ اور طریقہ کار درست نہیں ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خبردارکیا تھا کہ گمراہ کن پراپیگنڈے اور نفرت سے کورونا نامی وبا بڑھ رہی ہے۔ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے نمٹنے اور بچنے کے لیے سب کو متحد ہونا پڑے گا۔بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے شدت اورانتہا پسند اس وقت پورے بھارت میں یہ منفی پراپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ ملک میں کورونا پھیلنے کا سبب مسلمان ہیں جس کی وجہ سے مختلف شہروں اور علاقوں میں مسلمانوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے۔امریکہ نے بھی بھارت کو پہلی مرتبہ 2004 کے بعد اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا ہے۔مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن کی سالانہ رپورٹ میں بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ممالک کی فہرست میں شامل کردیا گیا۔امریکی کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق 2019 کی رپورٹ میں بھارت مذہبی آزادی کے نقشے میں تیزی سے نیچے آیا ہے
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments