لاہور( نیوز ڈیسک) سینئر صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ فردوس عاش اعوان نے ہمیشہ جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کیا، وہ خود پروگرام میں آنے کے لیے فون کرتی تھیں کہ انہیں پروگرام میں مدعو کیا جائے، انہوں نے اپنی جگہ بنانے کے لیے تگ و دو کی لیکن وہ ناکام رہی۔ اپنے تازہ ترین کالم میں ارشادبھٹی تحریر کرتے ہیں کہ “فردوس عاشق گئیں، شبلی فراز، جنرل عاصم باجوہ آگئے، ڈاکٹر صاحبہ نے جانا ہی تھا، ان کا الیکشن ہار کر مشیرِ اطلاعات بن جانا، کسی کو نہ ہضم ہوا، ان کے آتے ہی ان کے جانے کی باتیں ہونے لگیں۔تین دفعہ جاتے جاتے بچیں، ایک دفعہ آخری لمحوں میں خود کو بچا گئیں، دو دفعہ ان کی جگہ آنے والے آخری لمحوں میں رد ہو گئے، یہ مشیرِ اطلاعات کیسے بن گئیں، چند ہفتے پہلے جو عمران خان سے ون ٹو ون ملنے کیلئے سفارشیں ڈھونڈ رہی ہوں، وہ اچانک عمران خان کی مشیر لگ جائیں۔وہ بھی اطلاعات کی، وہ بھی فواد چوہدری کی جگہ، مقتدر حلقے ان کے لانے سے مسلسل انکاری رہے، وزیراعظم لائے نہیں، ہاں بنی گالا ہاؤس کی پسندیدگی ضرور تھی مگر 3چار ماہ بعد یہ پسندیدگی بھی نہ رہی۔ڈاکٹر صاحبہ اپنی قسمت، زبان، حالات کے زور پر ایک سال گزار گئیں، پی ٹی آئی نے انہیں کبھی ownنہ کیا، کابینہ کو انہوں نے اپنی شبانہ روز محنت سے اپنے خلاف کیا۔میڈیا میں کتنی مقبول تھیں، ذرا حامد میر، کاشف عباسی، کامران شاہد، شاہزیب خانزادہ سمیت اہم پروگراموں کا گزرے ایک سال کا ریکارڈ دیکھ لیں، کتنی بار ان پروگراموں میں بلائی گئیں، شاہزیب خانزادہ کے دو پروگراموں میں آئیں، دونوں مرتبہ خود فون کر کے۔بلاشبہ یہ اک حقیقت، جب سیل مین کے پاس بیچنے کیلئے ہی کچھ نہ ہو یا پروڈکٹ ہی غیر معیاری ہو تو وہ کیا بیچے، اوپر سے جب وزیراعظم خود کہہ رہا ہو کہ میڈیا جھوٹا، میڈیا نیگٹیو، میڈیا میں مافیا کا
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments