حکمران جماعت کے کسی رکن کو چیئرمین کمیٹی منتخب کرلیا جائے گا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے انتخاب کیلئے کمیٹی کا اجلاس آج (منگل کو) یہاں پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ خیال رہے کہ سابق چیئرمین سید فخر امام کی جانب سے وفاقی وزیر کا منصب سنبھالنے پر چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا عہدہ خالی ہوگیا تھا۔ منگل کو چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا انتخاب ہوگا۔ قوی امکان ہے کہ حکمران جماعت کے کسی رکن کو چیئرمین کمیٹی منتخب کرلیا جائے گا، کمیٹی28ارکان پر مشتمل ہے جس میں دونوں ایوانوں کے چیدہ چیدہ پارلیمانی جماعتوں کے ارکان شامل ہیں۔
کشمیر کمیٹی
Load/Hide Comments