‘فاروق حیدر پر شکست کا خوف طاری ہے’

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا مسلم لیگ ن پر بڑا وار، مسلم لائیرز فورم ضلع کے صدر و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ ن شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے کر لودھی برادران کے ہمراہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان کر دیا. شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ کا شمار میرپور میں مسلم لیگ ن کے انتہائی متحرک ترین رہنماؤں میں کیا جاتاہے۔ شجاع حیدر لودھی کی پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کی خبر مسلم لیگ ن پر بجلی بن کر گر پڑی۔ پی ٹی آئی کشمیر ایل اے تھری میرپور کے کارکنان میں جوش و خروش بڑھ گیا۔

شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ نے پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ انتخابی میٹنگ میں کیا انتخابی میٹنگ جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی منصور لودھی ایڈووکیٹ کے مخصوص انداز میں نعروں نے ماحول گرما دیا ۔انتخابی میٹنگ سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سابق چیئرمین بلدیہ میرپور چوہدری خالد شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ منصور حیدر لودھی ایڈووکیٹ حاجی افتخار قاضی ارشد حسین اعتراز لودھی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ فاروق حیدر پر شکست کا خوف طاری ہے جو خود 2016ء میں بیساکھیوں پر چڑ ھ کے اقتدار میں آئے تھے ان کے منہ سے بیساکھیوں والی بات زیب نہیں دیتی۔

آزاد کشمیر کی عوام مسلم لیگ ن کی حکومت سے عاجز آ چکی ہے 25 جولائی کو ووٹ کی پرچی سے عوام راجہ فاروق حیدر کی کرپٹ حکومت سے انتقام لیں گے راجہ فاروق حیدر مگرمچھ کے آنسو رو کر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتا عوام آزاد کشمیر کی نااہل نالائق اور کرپٹ حکومت کے کرتوتوں سے خوب واقف ہے۔

پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی میں آزاد کشمیر کے اندر عملی تبدیلی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے وزیراعظم عمران خان کا ویژن عام لوگوں کی حالت زار بہتر کر کے انہیں معاشرے میں باوقار و بااختیار بنانا ہے برسرِ اقتدار آ کر ریاست کے اندر اس ویژن کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ لودھی برادران اور ان کے ساتھ پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہونے والے تمام ساتھیوں کو پارٹی میں صمیم قلب سے خوش آمدید کہتا ہوں شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ کی شمولیت سے ایل اے تھری میرپور میں پی ٹی آئی کشمیر کو زبردست تقویت ملی ہے۔

پورے شہر میں ان کا وسیع حلقہ احباب ہے شجاع حیدر لودھی اور ان کے دیگر ساتھی الیکشن میں میری کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے میرپور شہر میں تعمیر و ترقی کے لیے شجاع حیدر لودھی کے ساتھ مل کر کام کریں گے آج پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام دوستوں کو اس بات کی یقین دھانی کرواتا ہوں کہ آپ جو توقعات لے کر پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہوئے ہیں آپ کو کبھی مایوسی نہیں ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں