ارطغرل کے دوسرے سیزن کے اہم اداکار انتقال کرگئے

معروف ترک سیریز ارطغرل کے دوسرے سیزن میں ‘کورکوت بے’ کا کردار کرنے والے اداکار ‘ہوسین اوزے’ انتقال کرگئے۔

ہوسین اوزے کے انتقال کی خبر ڈرامے کے ہدایتکار اور پروڈیوسر مہمت بوزداغ کی جانب سے دی گئی ہے۔

مہمت نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دکھ کا اظہار کیا اور بتایا کہ بہت ہی بہترین اداکار دنیا سے چلے گئے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CPvSq8zhC6a/

ڈرامے میں ارطغرل کے ماموں کا کردار کرنے والے ہوسین اوزے نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دِکھائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں