قرضے کی درخواست مسترد کیوں کی؟ بھارتی شہری نے مبینہ طور پر بینک میں ہی آگ لگادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست کرناٹکا میں پیش آیا، جہاں شہری نے بینک میں قرضے کی درخواست جمع کرائی تاہم بینک نے دستاویزات کی تصدیق کے بعد قرض کی درخواست مسترد کردی۔
جس کے بعد 33 سالہ شہری ہفتے کی رات بینک پہنچا اور کھڑکی توڑ کر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس کی اطلاع دھوان دیکھنے کے بعد آس پاس کے لوگوں نے کی، تاہم پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے بینک کو 12 لاکھ روپوں کو نقصان ہوا ہے، پانچ کمپیوٹرز، پنکھے، لائٹس، پاس بک پرنٹر، کیش مشین، دستاویزات، سی سی ٹی وی اور کیش کاؤنٹر تباہ ہو چکے ہیں۔