لاہور

لاہور: ہاوسنگ سوسائٹی کے باہر دھماکا، 8 افراد زخمی

لاہور کے علاقے ملتان روڈ پر واقع ہاوسنگ سوسائٹی کے باہر ہوٹل میں سلنڈر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا ملتان روڈ پر واقع نجی سوسائٹی کے باہر ہوٹل میں پیش آیا، دھماکے کے باعث آٹھ افراد جھلس گئے، ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

ترجمان ریسکیو نے مزید بتایا کہ تمام افراد کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں