سعودی عرب میں پلاسٹک کے چاول کا کاروبار کرنے پر 47 کروڑ روپے جرمانہ اور 10 سال کی قید ہو گی۔
سعودی عرب میں پلاسٹک کے چاولوں کو مارکیٹ میں جانے سے روکنے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ اقدامات سوشل میڈیا پر ویڈیوز آنے کے بعد کیا گیے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ مارکیٹ میں کچھ ڈیلرز کی وجہ سے پلاسٹک کے چاول سیل کیے جا رہے ہیں، آلووں اور رائس فلیور سے تیار کردہ مضر صحت پلاسٹک چاول سعودی عرب میں کی مارکیٹوں میں دستیاب ہیں۔
فيديو | الغذاء والدواء تنفي صحة مقطع متداول حول منتج "أرز بلاستيكي" يباع في الأسواق#نشرة_النهار#الإخبارية pic.twitter.com/HSiSqjY2GQ
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) February 15, 2022
فوٹیج میں کچھ لوگوں کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ “پلاسٹک” کے چاول کو اصل چاولوں سے الگ نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ اسے پکا نہ لیا جائے۔ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (SFDA) نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے کہ پروڈکٹ مقامی منڈیوں میں داخل نہ ہو، سعودی سرکاری ٹیلی ویژن الاخباریہ نے رپورٹ کیا۔