دوبئی ایکسپو

دوبئی ایکسپو 2020 میں آزاد کشمیر کی نمائندگی کے لیے منصور قادر ڈار دوبئی پہنچ گئے

دوبئی ایکسپو 2020 میں آزاد کشمیر کی نمائندگی کے لیے آزادکشمیر کے سیکرٹری سیاحت، کھیل ثقافت و امور نوجواناں منصور قادر ڈار دوبئی پہنچ گئے۔

دوبئی ایکسپو میں آزاد کشمیر کی ثقافت، سیاحت اور تجارت سمیت آزاد خطہ کے پوٹینشل کو بھر پور طریقے سے اجاگر کرنے کے حوالہ سے سیکرٹری سیاحت و ثقافت منصور قادر ڈار نے دوبئی میں پاکستانی سفیر افضل محمودسے ملاقات کی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کار دوست ماحول اور سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھی آگاہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے سیکرٹری سیاحت منصور قادر ڈار نے کہا کہ دوبئی ایکسپو میں ٹورازم انڈسٹری کی ترقی کو فوکس کریں گے۔ کشمیری مصنوعات کی عالمی سطح پر مارکیٹنگ کے لیے دوبی ایکسپو اہمیت کا حامل ایونٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری آزادکشمیر کی ہدایت پر دوبی ایکسپو میں آزادکشمیر کی بھرپور نمایندگی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں