کوٹلی آزاد کشمیر: خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے والا ملازم گرفتار

کوٹلی آزاد کشمیر میں خاتون ٹیچر کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے ہراساں کرنے والا سرکاری ملازم گرفتار،مقدمہ درج تفتیش شروع۔

ملزم محکمہ سوشل ویلفیئر کا ملازم بتایا جاتا ہے اور شلٹر ہوم کوٹلی میں تعینات ہے تفصیلات کے مطابق یونس نامی شہری نے تھانہ پولیس کوٹلی کو درخواست کہ اس کی بہن سرکاری سکول میں ٹیچر ہے اور یہ کہ ملزم وسیم ولد خادم ساکن چوکی مونگ پہلے بذریعہ ٹیلی فون تنگ کرتا تھا جبکہ وقوعہ کے روز مذکورہ ملزم نے ایکسچینج گلی میں اپنی گاڑی نمبر Lahore/8283راستے میں لگا کر زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی۔

پولیس نے درخواست کی روشنی میں ملزم کے خلاف مقدمہ علت نمبر54/22 بجرائم 341،506APCکے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم ست تفتیش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں