زرداری

زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ دینے کی سفارش

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے پرویز الٰہی کو وزارت اعلی دینے کی سفارش کررکھی ہے

ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلی دینے کے معاملہ پر نوازشریف کی سینئر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے۔ جبکہ ن لیگ کی اکثریت پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بنانے کی مخالف ہے۔ اکثر رہنماؤں کی رائے ہے پرویز الٰہی کو وزیر اعلی بنانے پر پنجاب میں ن لیگ کی سیاست بری طرح متاثر ہوگی۔ اکثریت کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں وزیراعلیٰ ن لیگ سے لیا جائے اس حوالے سے حتمی فیصلے کا اختیار نواز شریف کو دے دیاہے۔

نوازشریف سے فضل الرحمان کے مسلسل رابطے ہیں ۔ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب بنانے کا عمل تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ ق لیگ کو وزارت اعلیٰ دینے کی صورت میں مرکز میں حکومت گرانے میں آسانی ہوگی۔پرویز الٰہی نے عمران خان یا سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی صورت میں ایک درجن حکومتی اراکین کی حمایت کا بھی یقین دلایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں