صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

مظفر آباد ( پی آئی ڈی) 30 نومبر 2024
آزاد جموں وکشمیر کابینہ نے تاریخی ہیلتھ پیکج کی منظوری دیدی۔ کابینہ نے پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر آرڈیننس پر تحفظات کے خاتمہ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل وسیع البنیاد مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے جس میں سول سوسائٹی، وکلا، سیاسی عمائدین، علما کرام، حکومتی نمائندے ودیگر شامل ہونگے۔کابینہ نے گریڈ 1 سے گریڈ 16 تک بھرتیوں پر پابندی اٹھانے کی منظوری دیدی ہے۔ آزاد جموں کشمیر کابینہ کے اجلاس کے بعد وزرا حکومت پیر محمد مظہر سعید شاہ ، نثار انصر ابدالی ، عبدالماجد خان ، تقدیس گیلانی ، چوہدری محمد رشید ، احمد رضا قادری نے میڈیا کو بریفنگ دیں۔ وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا حکومت نے 94 کروڑ پر مبنی ہیلتھ پیکج کی منظوری دیدی ہے ۔ آٹا اور بجلی پر سیلبسڈی جاری رہے گی
وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ سچ بولنے پر ایوارڈ دیں گے۔ کم علمی کی وجہ سے انتشار پھیلانے کی کوشش نہ کی جائے۔ مہاجرین کے کوٹے میں نہ تو اضافہ ہوا نہ ہی کمی ہوئی۔مہاجرین 1947 مقیم پاکستان کا 19 فیصد کوٹہ مقرر ہے۔ پولیس کی بھرتیوں میں کوٹے کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا گیا۔ حالیہ اشتہار میں جو 197 آسامیاں مہاجرین 1947 کے لیے درج ہیں ان میں گزشتہ دو بھرتیوں سال 2023 اور سال 2024 میں مہاجرین کے کوٹے سے مووذوں امیدواران دستیاب نہ ہونے کے باعث بچ جانے والی 148 آسامیاں بھی شامل ہیں۔
وزیر صحت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں ٹیکنیکل سٹاف اور سپشلسٹ ڈاکٹر زکی تعداد بڑھائی جائے گی ۔ ہر بی ایچ یو اور آر ایچ سی میں ڈاکٹر مہیا کیا جائے گا ۔ تینوں ڈویژنز میں نرسنگ سکول اور کوٹلی میں برن سنٹر قائم کیا جائے گا۔ پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ آٹا اور بجلی پر سبسڈی جاری رہے گی ، عوام کو افواہوں سے گمراہ کرنے والے ناکام ہوں گے ۔ ہیلتھ پیکج سے صحت کا نظام بہتر ہوگا۔ حکومت ہر حلقہ میں ترقیاتی کام کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے حکومت صحت تعلیم اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ انتشار سے بچنا ہوگا ۔ وسیع المیاد مذاکراتی کمیٹی کے ذریعے پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر آرڈیننس پر خدشات کا خاتمہ کیا جائے گا۔ حکومت کی کوئی انا نہیں ہوتی ۔ ہر طبقہ کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ انھوں نے کہا کہ قانون سازی عوام کے لیے ہوتی ہے۔ دین اسلام بھی ڈسپلن سے مسائل حل کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس سی اور این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ کو فروغ دیا ہے ۔ آرڈیننس پر مشاورتی کمیٹی بہت اچھا اقدام ہے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے کہا کہ ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، اور لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے تیار ہیں۔ وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید نے کہاکہ آزادکشمیر کی بجلی ضرورت 360 میگا واٹ ہے، حکومت اس حوالے سے کوشش کررہی ہے کہ خود انحصاری کی طرف جائیں۔ 48 میگا واٹ کا جاگراں ہائیڈل پراجیکٹ تکمیل کے قریب ہے اور آئندہ سال جون سے قبل اسکی پیدوار شروع ہو جائے گی۔ سعودی فنڈ نے 72 میگا واٹ کے منصوبوں کے لیے قرض کی منظوری دیدی ہے جبکہ قطر کے ساتھ 60 میگا واٹ کے منصوبوں کے لیے معاہدہ کرنے جارہے ہیں۔ وزیر صحت نثار انصر ابدالی نے کہا ہے کہ ہیلتھ پیکج کے تحت 95فیصد ٹیکنیکل ، سپورٹنگ اور سپشلسٹ سٹاف اپائنٹ کیا جائے گا ۔ فرسٹ ایڈ پوسٹیں ریگولر ہونے جارہی ہیں ۔ بی ایچ یو میں ڈاکٹرز کی کمی کا خاتمہ کیا جائے گا ۔ شہروں کے بڑے ہاسپتالوں میں ڈاکٹرز کی تعداد بڑھائیں گے ۔ کوٹلی میں برن سینٹر بنانے جارہے ہیں ۔ تمام ہیلتھ سازوسامان کی خریداری آئندہ ای ٹینڈرنگ کے ذریعے کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز کو ایمرجنسی بجٹ بھی دیا جائے گا ۔ ڈاکٹر کے تنخواہوں و مراعات سے متعلق مطالبات کو بھی تسلیم کر لیا گیا ہے اور معاملہ حل کر دیا گیا ہے ۔کرپشن کے خاتمہ کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔ وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے عوام کا ترقی کا پیمانہ ہیومن رائٹس انڈکس کے مطابق دوسروں سے بہتر ہے ۔ گورنمنٹ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہوتی ہے ۔ ہیلتھ پیکج کے تحت کابینہ نے گریڈ ون سے گریڈ 16 کے ملازمین کی تقرریوں سے پابندی اٹھالی ہے ۔ ٹیکس ٹارگٹ کو بڑھائیں گے ۔ آٹا اور بجلی پر سبسڈی جاری رہے گی ۔ معاشی طور پر حکومت مستحکم ہے ۔ مذاکرے کے خواہش مند ہیں ۔ وسیع المیعاد مذاکراتی کمیٹی میں سوسائٹی کے کر طبقہ کو نمائندگی دی جائے گی۔ بجٹ کو دیکھ کر کام کررہے ہیں ۔ ہم کہیں مقروض نہیں ہیں اسی بجٹ میں پی جی الاؤنس زیادہ کریں گے ۔ آٹا سبسڈی اور بجلی انراخ پر سبسڈی جاری رہے گی ۔وزیر سمال انڈسٹریز کارپوریشن پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ کابینہ نے تاریخی ہیلتھ پیکج کی منظوری دیدی ہے۔ پہلی حکومت ہے جس نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہر بی ایچ یو میں میڈیکل افسر اور عملہ ہوگا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے ڈائیلاگ کا جو سلسلہ شروع کیا اس میں جو بھی اچھی تجویز ہوگی اسکو خاطر میں لائیں گے۔ بیروزگاری کے خاتمے کے لیے یوتھ کے لیے ٹریننگ شروع کرنے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں