چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ

مظفرآباد (خصوصی خبر نگار)چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ ،صدر ریاست نے استعفی منظور کر لیا ،تفصیلات کے مطابق احتساب بیورو آزاد کشمیر کے چیئرمین مشتاق احمد جنجوعہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،صدر ریاست بیرسٹر سلطان کو بھیجے جانے استعفیٰ میں چیئرمین احتساب بیورو نے خرابی صحت اور فیملی مصروفیت کو جواز بنایا ہے ،صدر ریاست نے چیئرمین احتساب بیورو کی جانب سے بھیجا جانے والا استعفیٰ منظور کر لیا ہے،یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں چئیرمین احتساب بیورو کےخلاف توہین عدالت کا کیس زیر سماعت ہے جس کی آج سماعت ہونا تھی لیکن آج کی سماعت سے قبل ہی چئیرمن احتساب بیورو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں