Site icon روزنامہ کشمیر لنک

افسوس کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر ابھی تک عمل نہ ہوسکا،ملیحہ لودھی

 نیویارک(کشمیر لنک نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی  نے کہا ہے کہ افسوس! جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر ابھی تک عمل نہ ہوسکا، سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہ ہونا اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے عالمی دن امن مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا مسئلہ جموں و کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں سب سے پرانا ہے، جموں و کشمیر کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا دنیا میں کشیدگی اور فساد بڑھنے سے عالمی سکیورٹی صورتحال مزید غیر یقینی ہوگئی ہے، خطے میں دیرپا امن کے مقاصد کے حصول میں ناکام نہیں ہونا چاہیے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت عالمی امن یقینی بنایا جائے۔
Exit mobile version