نیویارک(کشمیر لنک نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ افسوس! جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر ابھی تک عمل نہ ہوسکا، سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہ ہونا اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے عالمی دن امن مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا مسئلہ جموں و کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں سب سے پرانا ہے، جموں و کشمیر کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا دنیا میں کشیدگی اور فساد بڑھنے سے عالمی سکیورٹی صورتحال مزید غیر یقینی ہوگئی ہے، خطے میں دیرپا امن کے مقاصد کے حصول میں ناکام نہیں ہونا چاہیے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت عالمی امن یقینی بنایا جائے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments