Site icon روزنامہ کشمیر لنک

چین کا ایک بار پھرتنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور

بیجنگ 08 اپریل  چین نے ایک بار پھرتنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پر امن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اقوام متحدہ میں چینی مشن کے ترجمان نے بھارتی میڈیا کے اس دعوے کو مسترد کیاہے کہ چین نے رواں سال مارچ میں سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر فوری طور پر غور کرنے کے پاکستان کے مطالبے کو نظرانداز کیا تھا ۔ ترجمان نے کہاکہ کشمیر سے متعلق چین کے مو ¿قف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اوروہ اسے تایخ کا چھوڑا ہوا تنازعہ سمجھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے اور چین مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ چین مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے کسی یکطرفہ کارروائی کی مخالفت کرتا ہے اور اقوام متحدہ کے منشوراور قراردادوں کے مطابق اس تنازعے کا پرامن حل چاہتا ہے۔KMS-03/S

Exit mobile version