بیجنگ 08 اپریل چین نے ایک بار پھرتنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پر امن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اقوام متحدہ میں چینی مشن کے ترجمان نے بھارتی میڈیا کے اس دعوے کو مسترد کیاہے کہ چین نے رواں سال مارچ میں سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر فوری طور پر غور کرنے کے پاکستان کے مطالبے کو نظرانداز کیا تھا ۔ ترجمان نے کہاکہ کشمیر سے متعلق چین کے مو ¿قف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اوروہ اسے تایخ کا چھوڑا ہوا تنازعہ سمجھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے اور چین مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ چین مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے کسی یکطرفہ کارروائی کی مخالفت کرتا ہے اور اقوام متحدہ کے منشوراور قراردادوں کے مطابق اس تنازعے کا پرامن حل چاہتا ہے۔KMS-03/S
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments