Site icon روزنامہ کشمیر لنک

عامرلیاقت کو کون لایا ؟ علی زیدی نے راز فاش کر دیا

عامرلیاقت کو کون لایا

اس سوال پر کہ پارلیمنٹ‌کے مشترکہ اجلاس میں تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت کو کون لایا، وفاقی وزیر علی زیدی کا دلچسپ جواب سامنے آیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافی نے علی زیدی سے پوچھا کہ عامرلیاقت کو کون لےکر آیا ہے؟ جس پر انہوں نے ‏مسکراتے ہوئے جواب دیا عامرلیاقت سسپنس والے آدمی ہیں۔

صحافی نے پوچھا آپ عامرلیاقت کی مستقل ناراضگی کیوں دور نہیں کرتے؟ تو علی زیدی نے کہا کہ کون سا ایم ‏این اے ہے جو نہیں سمجھتا اسے وزیربننا چاہیے؟ میری تو وزیر بننےکی اوقات نہیں، اللہ نے بنا دیا، وزیراعظم ‏نےوزیر بنایا ہے کل ہٹائیں گےتو ہٹ جائیں گے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ عامرلیاقت حسین نے وزیراعظم سے محبت کا اظہار کیا ہے وہ کہہ رہےتھےانہیں جہاں ‏استعمال کرنا چاہیےنہیں کیا جا رہا، وزیراعظم نے انہیں کہا جہاں ضرورت ہوگی آپ سےرابطہ کریں گے۔

واضح رہے کہ ناراض رکن اسمبلی عامرلیاقت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تو انہوں نے ‏صحافیوں سے مختصر گفتگو میں کہا کہ ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں۔

بشکریہ: اے آر وائی نیوز

Exit mobile version