امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ہائی وے پر ٹرک کا دروازہ کھل جانے سے سڑک پر ڈالروں کی بارش ہو گئی۔
امریکہ کی مشہور شاہراہ پر ہزاروں ڈالر اس طرح بکھرے ہوئے تھے جیسے ابھی ابھی ڈالرز کی بارش ہوئی ہو تاہم ایسا کچھ بھی نہیں تھا کیونکہ کیلیفورنیا فری وے پر بینک سے کرنسی لے کر جانے والے ایک بکتر بند ٹرک سے بڑی تعداد میں ڈالر سڑک پر بکھر گئے۔سڑک پر ڈالر بکھرتے دیکھ کر لوگ اپنی گاڑیاں روکنا شروع ہو گئے اور شاہراہ پر افراتفری پھیل گئی کئی افراد نے گاڑیوں سے اتر کر اپنی جیبوں میں ڈالر بھرنا شروع کر دیے تاہم فورا ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کیا۔
Imagine having to explain to your boss that you dropped thousands of dollars on the highway from your truck pic.twitter.com/xzQFpp4TU6
— What's Trending (@WhatsTrending) November 23, 2021
امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ہائی وے پر ٹرک کا دروازہ کھل جانے سے سڑک پر ڈالروں کی بارش ہو گئی۔
پولیس نے ڈالر لوٹنے والے دو افراد کو موقع پر ہی گرفتار بھی کر لیا اور ڈالرز برآمد کر لیے۔پولیس افسر نے کہا کہ شاہراہ پر نوٹوں کے ٹرک کا دروازہ کھل جانے کے باعث بڑی تعداد میں ڈالرز سڑک پر بکھر گئے تاہم ہماری پاس رقم لوٹنے والوں کے خلاف ویڈیوز موجود ہیں جن سے رقم برآمد کر لی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ رقم بینک کی ملکیت ہے اور جن لوگوں نے بھی سڑک سے رقم لوٹی ہے انہیں یہ رقم واپس کرنی پڑے گی بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔