Site icon روزنامہ کشمیر لنک

وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کی مراد علی شاہ سے ملاقات

وزیراعظم

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات۔

مقبوضہ کشمیر کی تازہورتحال اور تحریک آزادی کشمیر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کشمیر کمیونٹی سنٹر، سندھ میں میڈیکل کالجز و دیگر تعلیمی اداروں میں کشمیریوں کیلئے مختص سیٹوں کے مسائل سے بھی وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا اور کہا کہ کمیونٹی سنٹر کشمیر کی پہچان ہے ۔ یہ کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے واپس دلوایا جائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے فوری طور پر متعلقہ حکام سے کمیونٹی سنٹر کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے سندھ میں مقیم کشمیری مہاجرین کے مسائل سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا جس پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

دریں اثناء وزیراعظم آزاد جموں کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے سندھ اسمبلی کا دورہ کیا۔ سندھ اسمبلی پہنچنے پر ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی محترمہ ریحانہ لغاری اور سیکرٹری اسمبلی جی ایم عمر فاروق نے انہیں خوش آمدید کہا۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات۔

مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال اور تحریک آزادی کشمیر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کشمیر کمیونٹی سنٹر، سندھ میں میڈیکل کالجز و دیگر تعلیمی اداروں میں کشمیریوں کیلئے مختص سیٹوں کے مسائل سے بھی وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا اور کہا کہ کمیونٹی سنٹر کشمیر کی پہچان ہے ۔ یہ کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے واپس دلوایا جائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے فوری طور پر متعلقہ حکام سے کمیونٹی سنٹر کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے سندھ میں مقیم کشمیری مہاجرین کے مسائل سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا جس پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

دریں اثناء وزیراعظم آزاد جموں کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے سندھ اسمبلی کا دورہ کیا۔ سندھ اسمبلی پہنچنے پر ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی محترمہ ریحانہ لغاری اور سیکرٹری اسمبلی جی ایم عمر فاروق نے انہیں خوش آمدید کہا۔

Exit mobile version