Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اقوام متحدہ بھارتی مظالم کا سختی سے نوٹس لے: حریت کانفرنس

کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کی طرف سے مسلم اکثریتی متنازعہ جموں وکشمیر علاقے میں زبردستی ہندوتوا ایجنڈے کو مسلط کرنے کا سخت نوٹس لیں۔

کشمیریوں کی نسل کشی اور انسانی حقوق کی پامالیاں رکوانے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل میں مدد کریں۔

ترجمان حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں اضافی فورسز کی تعیناتی، مقامی بیوروکریسی سے مسلم ملازمین کی جبری برطرفی اور غیر کشمیریوں کو لاکھوں ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کے اجرا کو جموں وکشمیر میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کی مودی حکومت کے مذموم عزائم کا حصہ قراردیا۔

انہوں نے25لاکھ غیر کشمیریوں، جنہیں غیر قانونی طور پر ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں کو رہائشی پلاٹوں کی بڑے پیمانے پر الاٹمنٹ کی بھی مذمت کی۔

Exit mobile version