Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بھارتی فورسز نے غلطی سے اپنے ہی شہریوں پر گولیاں برسا دیں

بھارتی فورسز

نئی دہلی: بھارتی فورسز نے غلطی سے فائرنگ کر کے متعدد شہریوں کو ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ریاست ناگالینڈ میں 14 شہری ہلاک ہو گئے جس کے بارے میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز نے فائرنگ غلطی سے کی۔

فائرنگ کوئلہ کان سے واپس آنے والے مزدوروں کے ٹرک پر کی گئی جبکہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سینکڑوں قبائلی لوگوں نے آسام رائفلز کیمپ کو گھیرے میں لے لیا تاہم شہریوں نے ہلاکتوں کے بعد آسام رائفلز کی گاڑیوں کو جلا دیا۔

پورے علاقے میں بھارتی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے۔

Exit mobile version