Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کشمیرڈویلپمنٹ پیکیج کے نتائج آئندہ نسلوں تک جائینگے

کشمیرڈویلپمنٹ

سینئر موسٹ وزیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ کشمیرڈویلپمنٹ پیکیج کے نتائج آئندہ نسلوں تک جائینگے.

تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر کشمیر ڈویلپمنٹ پیکیج کمیٹی کے انچارج سینئر موسٹ وزیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے اعلان کردہ خصوصی ترقیاتی پیکیج کے تحت آزادکشمیر کے اندر ہنر مند افراد کی خصوصی تربیت کیلئے سکل ڈویلپمنٹ سنٹر قائم کیے جائیں گے۔

آئی ٹی پارکس سمیت جدید ٹیکنالوجی سے منسلک دیگر ادارے بھی قائم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔ آزادکشمیر کا پہلا ترقیاتی بجٹ 50لاکھ پر مشتمل تھا اب اس کا حجم 28ارب تک پہنچا ہے۔ حیران کن با ت یہ ہے کہ 28ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ خرچ کرنے کے لیے 112ارب روپے کے غیر ترقیاتی اخراجات کرنا پڑتے ہیں جس سے عیاں ہے کہ ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات میں توازن قائم نہیں رہ سکا۔

کشمیر ڈویلپمنٹ پیکیج کمیٹی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر موسٹ وزیر تنویر الیاس نے کہا کہ کشمیر ڈویلپمنٹ پیکیج قومی نوعیت کا منصوبہ ہے جو ز یراعظم پاکستان عمران خان کی طر ف سے آزادکشمیر کی عوام کے لیے تحفہ ہے جس کی گزشتہ 70سال میں مثال نہیں۔ یہ وزیراعظم عمران خان کی فراخدلی کا اظہار ہے۔ کشمیر ڈویلپمنٹ فنڈ گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا جس کے نتائج آئندہ نسلوں تک جائیں گے۔ آزادکشمیر میں عام آدمی کی زندگی آسان ہوگی اور اس پراجیکٹ کے تحت فلیگ شپ منصوبے شروع کیے جاسکیں گے۔

کمیٹی کے اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی وترقیات چودھری رشید،وزیر مواصلات چودھری اظہر صادق،وزیر خوراک چودھری علی شان سونی،چیف سیکرٹری شکیل قادر خان،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساجد چوہان سمیت دیگر متعلقہ حکومتی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں پیکیج کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے کشمیر ڈویلپمنٹ پیکیج کے حوالے سے اب تک ہونے وا لی پراگرسس کے حوالے سے سینئر موسٹ وزیر کو بریفنگ دی۔ اس موقع پرچیف سیکرٹری بھی موجود تھے۔

وزراء حکومت چوہدری رشید اور اظہر صادق نے بھی پیکیج کے متعلق تفصیلات شیئر کیں۔ شاہرات،آئی ٹی،انڈسٹری،صحت،تعلیم لوکل گورنمنٹ سمیت تمام محکمہ جات کے میگا پراجیکٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Exit mobile version