Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مسلم لیگ کوبڑی محنت سےبنایاہے،کسی صورت بکھیرنے نہیں دینگے

مسلم لیگ

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو بڑی محنت سے بنایاتھا،کسی صورت بکھیرنے نہیں دینگے نہ ہی کسی کو جماعت کو نقصان پہنچانے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔
مسلم لیگ ن کی تنظیم نو سے شدید خائف،بیرون ملک دورہ سے وطن واپسی پر پاور شو کی کوشش،سازشی عناصر سے نمٹ لوں گا ،جذباتی گفتگو۔ ن لیگ ہمارا گھر ہے گھر کو نہ چھوڑا جاسکتا ہے نہ کسی اور کو دیا جاسکتا ہے گھر میں معمولی اختلافات رائے لگے رہتے ہیں سازشی عناصر سے نمٹ لوں گا ۔ قائد پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی قیادت میں سب اکٹھے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جماعت کو مضبوط بنائیں گے جو کمی کوتاہی رہ گئی اسے دور کریں گے اپوزیشن دور میں لیگی کارکنان جرات کے ساتھ کھڑے ہیں جلد ان کو خصوصی پیغام دوں گا اور ایک لائحہ عمل طے کیا جائیگا کہ کس طرح ہم نے اپنے آپ کو مظبوط بنانا ہے ۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں سابق وزیراعظم و قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کو عدالتی فیصلے کے ذریعے نااہل کرواکر ملک کا بیڑہ غرق کردیا گیا آزاد کشمیر کی ورک چارج حکومت کی جانب سے لیگی کارکنان اور ہمدردوں کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے ۔

سیاسی بنیادوں پر کارروائی کرنے والے وزرا اور وزیراعظم سب کو جواب دینا ہوگا کسی کارکن کے ساتھ زیادتی ہوئی تو پھر کوئی خیرنہ سمجھے ایک ایک لیگی ووٹر کا تحفظ کریں گے ریاستی حقوق اور عوامی مفادات کے لیے کوئی دقیقہ فرگزاشت نہیں کرینگے ۔ مرکزی قیادت کو باور کرانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ہم آپ کے بغیر بھی پارٹی چلاسکتے ہیں،دوسری جانب راجہ فاروق حیدر کا استقبال کرنے کوئی ٹکٹ ہولڈر یا سابق وزیر نہیں آیازیادہ تر تعداد راجپوت برادری کے کارکنو ں اور رشتہ داروں کی نظرآئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ استقبالی پروگرام میں مسلم لیگ ن کاجھنڈاور نواز شریف کی تصویر نظر نہیں آئی۔ صرف فاروق حیدر کی تصویر اور آزادکشمیر کاجھنڈا استعمال کیا گیاذرائع نے دعوی کیا ہے کہ فاروق حیدر کی وطن واپسی پر ایک مخصوص مائنڈ سیٹ کے لوگوں کو اکٹھا کیا گیا تاکہ مرکزی قیادت کو پریشرائز کر کے ن لیگ کی تنظیم نو کا فیصلہ واپس لیاجاسکے۔ دوسری جانب ن لیگ کے نظریاتی کارکنان فاروق حیدر کی صدارت سے فراغت پر سجدہ شکر بجا لارہے ہیں۔ اس ساری صورتحال پر سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ فاروق حیدر کو “میں” کی بیماری لگ چکی ہے اور وہ اپنے برابر کسی کو سمجھتے ہی نہیں اور ان کے خیال میں ن لیگ آزاد کشمیر تو انکی ملکیت ہے۔

فاروق حیدر نے وطن واپسی پر کہا کہ میں سازشی عناصر سے نمٹ لوں گا تو کیا قائد ن لیگ نے آرگنائزنگ کمیٹی بناکر فاروق حیدر کے خلاف سازش کی ہے۔ فاروق حیدر کی موجودہ حرکتوں سے یہ بات ثابت ہورہی ہے کہ وہ تنظیمی آدمی نہیں ہیں۔

Exit mobile version