Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سپریم کورٹ آزاد کشمیرکا6ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانےکاحکم

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے حکومت کو6 ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادکشمیر راجہ سعید اکرم کی سربراہی میں جسٹس خواجہ نسیم احمد ، جسٹس رضا علی خان اور جسٹس یونس طاہر پر مشتمل فل کورٹ نےحکومت کو بلدیاتی انتخبات کرانے کا حکم دیا۔ فیصلے کے مطابق مظفرآبادحکومت 6 ماہ تک اور اگست 2022 سے قبل آزادانہ، شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کروانے کی پابند ہے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر 45دن میں مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیاں کریں۔ آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن 2017 کی مردم شماری کے مطابق نئی حلقہ بندیاں کروائے۔ سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے ہائی کورٹ کی رٹ کے خلاف اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کروانے کا حکم دیا۔

Exit mobile version