Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پنجاب میں مارکیٹیں 24 گھنٹے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب

لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں کورونا کے سلسلے میں نافذ وقتی پابندیوں کو ختم کردیا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا کی صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کاروبار کے معمول کے اوقات کار بحال کردیے گئے اور کاروبار کے تمام شعبوں میں جزوی اوقات کار بھی ختم کر دیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں آج سے تمام مارکیٹیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی جب کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے، تمام مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا۔

Exit mobile version