گذشتہ چند سالوں سے اسلام آباد میں لوگوں کا ایسے ریسٹورنٹس اور کیفیز میں جانے کا رجحان پیدا ہوا ہے جو روائت سے ہٹ کر ہوں یا ان میں کوئی نہ کوئی انفرادیت ہو۔ اسی وجہ سے جڑواں شہروں میں ایسے کیفیز اور ریسٹورنٹس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی یہاں آنے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ اس طرح کے ریسٹو رینٹ شہر کی ایلیٹ کلاس اور نوجوانوں کے لیے ایک خاص کشش رکھتے ہیں۔ نئے شادی شدہ جوڑوں اور ملٹی نیشنل کمپنیوں یا غیر ملکی سفارت خانوں سے منسلک نوجوان لڑکے لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد آپ کو ہر وقت ان ریسٹو رنٹس میں ملے گی۔
اسلام آباد میں موجود ایسے تخلیقی اور منفرد کیفے جن پر جا کر آپ کا موڈ خوشگوار ہو سکتا ہے ان میں سب سے پہلا نمبر ہے ایف سکس مرکز میں واقعے سموکی کالڈرون کا۔
سموکی کالڈرون ایف سکس مرکز
اسلام آباد کے مشہور ہیری پوٹر تھیم والے ریستوران میں سے ایک ہے۔ اس کیفے میں جانا جادوئی دنیا میں داخل ہونے کے مترادف ہے۔ اس کی سجاوٹ دیکھ کر آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے آپ ہیری پوٹر کی دنیا میں ہوں۔
برن آوٹ ریسٹورنٹ اینڈ کیفے، ایف سیون مرکز
ایف سیون مرکز میں واقع یہ ریستوران کاروں سے محبت کرنے والوں کے لیے بہترین جگہ ہے۔ کرسیاں خاص طور پر اسپورٹس کاروں سے محبت کرنے والوں کے لیے بنائی گئی ہیں- اس کیفے میں محسور کن روشنیاں اور ماحول ہمیشہ شاندار رہتا ہے۔ یہ ریستوراں بہترین کھانا پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کاروں سے محبت کرنے والوں کو متوجہ کرنے پر مرکوز ہے۔
ہاٹ سپاٹ، ایف سیون تھری
ہاٹ اسپاٹ کی تھیم پاکستانی فلم تھیم سے متاثر ہے۔ اس ریسٹورنٹ کے مینیو میں ڈیزرٹس کی ایک وسیع ورائٹی موجود ہے۔ اس کیفے پر ملنے والی آئس کریم اسلام آباد کی بہترین آئس کریموں میں سے ایک ہے۔ یہ ریسٹورانٹ اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر لطف اندوز ہونے کا بہترین مقام ہے۔
کالیسٹو، بحریہ ٹاون
بحریہ ٹاؤن میں واقع یونانی/مصری ثقافت سے متاثر بہترین ریسٹورنٹس میں سے ایک ہے۔ پورے ریستوران کی بیرونی شکل چٹان کی طرز کی ہے۔ اس میں 6 مختلف کھانے کے کمرے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک اپنے طریقے سے بہت مختلف اور منفرد ہے۔ رات کے وقت جب پورا شہر روشن ہو جاتا ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ آتش فشاں کو دیکھ رہے ہیں۔
آئریش کیفے ایف الیون
پورا ریستوراں مدھم، نیون رنگ کا ہے۔ یہ ایک انتہائی خوشگوار تاثر دیتا ہے۔ اس ریسٹورنٹ کا کھانا بہت اچھا اور منفرد ذائقے والا ہے۔ اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے یہ ایک بہترین جگہ ہے۔
سیدہ ماہ نور نمل یونیورسٹی میں ماس کمیونیکیشن کی طالبہ ہیں۔ وہ سماجی مسائل پر رپورٹنگ اور میزبانی میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
ان دنوں وہ کشمیر لنک کے ساتھ انٹرن رپورٹر کے طور پر منسلک ہیں
@mahnoor_alishah