Site icon روزنامہ کشمیر لنک

افغانستان میں بڑھتے بحران کوروکنےکے لیے اقدامات کرنا ہوں گے

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر جیفری شا نے الوداعی ملاقات کی ہے،سپہ سالار نے افغانستان میں بڑھتے انسانی بحران کو روکنے کےلیے مخلصانہ کوششوں اور امن ومفاہمت کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں خدمات انجام دینے پرآسٹریلین ہائی کمشنر سے اظہارتشکرکرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے میں ان کے تعاون کوسراہا۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شا نے افغان صورتحال میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی، انہوں نے پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کےعزم کا اظہارکیا۔

Exit mobile version