Site icon روزنامہ کشمیر لنک

شاہین کو کپتانی سے منع کیا تھا لیکن وہ بھی آفریدی ہے

شاہین

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے شاہین آفریدی کو کپتانی سے منع کیا تھا لیکن وہ بھی آفریدی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری شاہین سے بات ہوئی تھی تو میں نے اسے منع کیا تھا کہ ابھی آپ ایک، دو سال رک جاؤ اور اپنی باؤلنگ پر بھرپور توجہ دو لیکن اس نے میری نہ سنی کیونکہ وہ بھی آفریدی ہے اور اس نے نہیں سننی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی نے فیصلہ کر لیا بہر حال کھلاڑی کو فیصلے کرنے چاہیئیں اور جب موقع ملے تو اس سے سیکھنا بھی چاہیے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو قومی ٹیم یا پھر کسی فرنچائز کی قیادت کی خواہش ہوتی ہے۔

کرکٹ میں بہت سی چیزیں تبدیل ہوئی ہیں اور اب یہ نہیں ہوتا کہ کسی سینئر کے ہوتے ہوئے جونیئر کو کپتان بنا دیا تو ٹیم بغاوت کر دے اور کوئی گروپ بن جائے۔ اب یہ چیزیں کم ہی سننے میں آتی ہیں کیونکہ دیگر ممالک میں بھی یہ مثالیں قائم ہوتی رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹر دھونی کی زیر قیادت بھی کئی سینئر کھلاڑی کھیلے۔ بہرحال لیڈر وہ ہوتا ہے جو ہر کھلاڑی کو اس کے حساب سے ایڈجسٹ کرے اور سب کو برابر کے مواقعے دے۔ واضح رہے کہ لاپور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے لیے شاہین آفریدی کو کپتان مقرر کر دیا ہے۔

Exit mobile version