Site icon روزنامہ کشمیر لنک

جعلی تبدیلی والوںنے کشمیرکاسودابھی کردیا: چودھری یاسین

جعلی

صدر پاکستان پیپلزپارٹی چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ جعلی تبدیلی والوںنے کشمیرکاسودابھی کردیا۔

چوہدری محمد یاسین کا سندھ کا مصروف ترین دورہ ،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 14ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش روانگی سے قبل کراچی میں بحیثیت صدر آزاد کشمیر ان کا پہلا دورہ تھا۔

اس دوران چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ،شریک چیئرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات اور پارٹی امور اور مسئلہ کشمیر پر بات چیت بعدازاں آزاد کشمیر کی سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور سے ملاقات بھی کی جہاں پارٹی امور سمیت دیگر معاملات زیر بحث آئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے ناشتہ دیا گیا اور سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی سے طویل ملاقات ہوئی۔ ضمنی انتخابات سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔ ڈاکٹر سومرو کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی ،کراچی ائیر پورٹ پہنچنے پر ممبر اسمبلی عامر غفار لون ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ قاضی بشیر وزیر اعلیٰ سندھ کے کوآرڈی نیٹر نزاکت خان پارٹی عہدیداران کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔

سندھی اجرک پہنائی گئی گل پاشی کی گئی گلدستے پیش کیے گئے ۔ وزیراعظم یٰسین کے نعروں سے فضاء گونج اٹھی بعدازاں قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔ پھولوں کی چادر چڑھائی فاتحہ خوانی کی اس موقع پر روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ گزشتہ روز سردار ذوالفقار چیف آرگنائزر پیپلز پارٹی سندھ اور دیگر عہدیداران کی جانب سے مقامی ہوٹل میں شاندار استقبالیہ دیا گیا۔

استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر وممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی صدارت میرے لیے ایک بڑا اعزاز ہے ہم سب کو ساتھ لیکر چلیں گے اور پاکستان پیپلزپارٹی کو ناقابل تسخیر قوت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت ملک اور قوم کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے وہ وفاق کی علامت تھیں اسی لیے انہیں چاروں صوبوں کی زنجیر کہا جاتا تھا اور آج ان کی 14ویں برسی میں بھی خیبر سے نیلم تک لوگ خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے حاضری دے رہے ہیں ان کا مزار بھی وفاق کی علامت بن گیا ہے ۔

تقریب سے پی پی پی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر چوہدری پرویز اشرف،ممبر اسمبلی عامر غفار لون،وزیراعلیٰ سندھ کے کوآرڈینٹر نزاکت خان،ذوالفقار اورر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل قاضی بشیر اور میزبان سردازولفقار سمیت دیگر عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین نے مزید کہا ہے کہ اگر محترمہ بے نظیر بھٹو آج زندہ ہوتی تو کشمیر کب کا آزاد ہو چکا ہوتا۔ جعلی تبدیلی والوںنے کشمیرکاسودابھی کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سیاسی موسم تبدیل ہو رہا ہے جلد ہی پاکستان پیپلزپارٹی وفاق سمیت چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور جی بی میں برسر اقتدار ہو گی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے اور مقبوضہ کشمیر وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آزاد ہو گا۔

Exit mobile version