Site icon روزنامہ کشمیر لنک

انتہا پسندی: ملالہ سمیت 100 مسلمان خواتین نیلامی کے لیے پیش

نیلامی

بھارت میں مودی سرکار کی شہہ پر مسلمانوں کے خلاف نفرت اپنے عروج پر ہے، تازہ ترین واقع میں بھارتی ایپ پر مسلمان خواتین سمیت کو نیلامی کے لیے پیش کر دیا گیا۔

بھارتی ایپ پر نیلامی کے لیے پیش کی جانے والی مسلمان خواتین میں پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کا نام بھی شامل تھا، جن کی تصویر آن لائن نیلامی کے لیے اپ لوڈ کی گئی۔

بُلّی بائی نامی بھارتی ایپ پر 100 سے زائد مسلمان خواتین کی تصاویر اپ لوڈ کی گئیں، جن میں مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی دہلی ہائی کورٹ کے ایک موجودہ جج کی اہلیہ، متعدد صحافی، کارکنوں اور سیاست دان بھی شامل ہیں.

اس ایپ پر آن لائن نیلامی میں مقبوضہ کشمیر کی مسلمان خاتون صحافی قرۃ العین رہبر کی تصویر بھی اپ لوڈ کی گئی تھی، یہاں تک کہ لاپتہ طالب علم نجیب احمد کی 65 سالہ والدہ فاطمہ نفیس بھی اس فہرست میں شامل تھیں۔

انہوں نے لکھا کہ انہیں برا ضرور لگا ہے پر وہ کمزور نہیں ہیں، اور انہیں ان ہتھکنڈوں سے خاموش نہیں کیا جا سکتا وہ ہمیشہ سچ لکھتی رہیں گی۔ انہوں نے تمام مسلم خواتین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہ ہم سب مضبوط ہیں۔

بھارت میں ایسا پہلی بار نہیں ہوا، اس سے پہلے جولائی میں “سلی ڈیلز” کے نام سے ایپ پر تقریباً 80 مسلم خواتین کو “فروخت” کے لیے پیش کیا گیا تھا، “بلّی بائی” ایک سال سے بھی کم عرصے میں اس طرح کی دوسری کوشش تھی۔

بھارتی رپورٹ کے مطابق مسلمان خواتین کے احتجاج کے بعد ایپ سے تصاویر ہٹادیں گئیں، ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی لیکن بھارتی پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

Exit mobile version