Site icon روزنامہ کشمیر لنک

دنیا کی معمر ترین شخصیت ‘کین تاناکا’ نے119ویں سالگرہ منالی

دنیا

دنیا کی معمر ترین شخصیت “جاپانی خاتون کین تاناکا” نے اپنی ایک سو انیسویں سالگرہ کوکا کولا پی کر منائی۔

ان کی پڑپوتی نےان کی سالگرہ کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

کین تاناکا کو کوکا کولا بہت پسند ہے اسی لیے ان کی 119 ویں سالگرہ پر جو سافٹ ڈرنگ پیش کی گئی اس پر ان کا نام اور عمر یعنی 119 سال درج تھا۔ اسے دیکھ کر بوڑھی خاتون بہت خوش ہوئیں وہ اس عمر میں بھی اس سافٹ ڈرنک سے لطف اٹھاتی ہیں۔

گینیز بل آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق کین تاناکا مرد اور خواتین دونوں میں ہی معمر ترین شخصیت ہیں۔کین تاناکا 1903 میں پیدا ہوئی تھیں اور 19 برس کی عمر میں ان کی شادی ہوئی ۔

ان کے خاندان کی چاول کی دکان تھی جس پر وہ 103 برس کی عمر تک کام کرتی رہیں۔ اپنی زندگی میں انہوں نے 1918 کا ہولناک ہسپانوی فلو دیکھا اور دو عالمی جنگوں کو قریب سے محسوس کیا۔

Exit mobile version