Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کشمیرالیکشن کمیشن کے رکن فرحت علی میر سے طارق ملک کی ملاقات

کشمیر

آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے رکن فرحت علی میر نے چیئرمین نادراطارق ملک سے آزادکشمیر میں مقررہ وقت میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کےلئے کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کی تیاری و Updationکے حوالے سے ملاقات کی۔

اس موقع پر چیئرمین نادرا نے رکن آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کوانتخابی فہرستوں کی کمپیوٹرائزیشن میں نادرا کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ چیئرمین نادرا نے رکن الیکشن کمیشن فرحت علی میر کو بتایا کہ نادراآزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے ساتھ پاکستان الیکشن کمیشن کی طرز پر ہر بار انتخابات سے قبل Field Verificationکیے بغیر انتخابی فہرستوں کی تواتر کے ساتھ Updationکرنے کےلئے معاہدہ کریگا تاکہ ہربار الیکشن سے قبل فیلڈ میں جاکر ووٹر فہرستوں کی تیاری نہ کرنا پڑے بلکہ نادرا کے سسٹم کے تحت انتخابی فہرستیںسسٹم کے تحت اپ ڈیٹ ہوتی رہیں۔

پاکستان الیکشن کمیشن کی طرز پر نادرا آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کو ڈیٹا فراہم کریگا جس کے تحت انتخابی فہرستیں ، مستقبل پتہ ،فوت شدگان ، نئے ووٹرز کا اندراج خود بخود اس ڈیٹا میں شامل ہوتا رہے گا۔ اس سسٹم کے تحت نادرا کسی بھی شخص کو مقررہ اٹھارہ سال عمر پوری ہونے پر شناختی کارڈ جاری کریگا تو خود بخود الیکشن کمیشن کے ڈیٹا میں اس کے مستقل پتہ کے مطابق انتخابی فہرست میں اس شخص کا نام درج ہو جائے گا۔

اسی طرح کوئی شخص فوت ہوتا ہے تو نادرا کے ڈیٹا کے مطابق خو د بخود اسکا نام انتخابی فہرست سے Removeہو جائے گاجبکہ کوئی بھی شخص اپنا مستقل پتہ تبدیل کرتا ہے تو اسکا ووٹ مستقل پتہ پر شفٹ ہو جائے گا۔

رکن آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن فرحت علی میر نے نادرا کی جانب سے گزشتہ سال عام انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن آزادجموں وکشمیر کی بھرپور معاونت کو سراہتے ہوئے کہاکہ انتخابی فہرستوں کی کمپیوٹرائزیشن سے آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کو مددملے گی اورکم وقت میں آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات سمیت قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کےلئے بھی کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں سے استفادہ کریگا۔

Exit mobile version