Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سردارعتیق کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سردار

سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد اخان و دیگرکے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کو آزادکشمیر ہائی کورٹ نے باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کر لیا ۔

سماعت14جنوری 2022ء کو ہائی کورٹ مظفر آباد سرکٹ میں ہوگی ۔ راولا کوٹ سرکٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق حکومت کی جانب سے بشارت شہید روڈ کی تعمیر کا نوٹیفکیشن کیے جانے اور اس نوٹیفکیشن پر سٹے آرڈر کے باوجود سردار عتیق احمد خان نے بحیثیت ممبر قانون ساز ا سمبلی متعلقہ محکمے کے ساتھ ملی بھگت سے مختلف تجاویز کے ذریعے عدالتی احکامات کو پامال کرتے ہوئے نوٹیفکیشن منسوخ کروا کر نیا نوٹیفکیشن جاری کروایا جو توہین عدالت ہے ۔

گزشتہ رو ز ہونے والی سماعت کے دوران سردار عتیق احمد خان کے وکیل امجد گردیزی نے کیس کی جلد سماعت مکمل کرنے اور راولا کوٹ سرکٹ سے مظفر آباد منتقل کرنے کی استدعا کی تھی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے 14جنوری کو مظفر آباد میں سماعت کا حکم جاری کردیا ۔

Exit mobile version