Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کشمیری 26جنوری کو بھارتی ظلم کیخلاف یوم سیاہ منائینگے

جنوری

26جنوری یوم جمہوریہ نہیں یوم سیاہ ہے۔کشمیری 26جنوری کو بھارتی ظلم کیخلاف یوم سیاہ منائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر وممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کے نام پر مقبوضہ کشمیر میں معاصروں اور سرچ آپریشن کے نام پر کشمیریوں کو نشانہ ستم بنانا قتل وغارت گری چادر اور چار دیواری کی دھجیاں اڑانا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں معمول بنتا جا رہا ہے اور مہذہب کہلانے والے ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ان مظالم کا نوٹس لیں۔

26جنوری یوم جمہوریہ نہیں یوم سیاہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کشمیری بھارت کے یوم جمہوریہ پہ بھرپور انداز میں یوم سیاہ منائیں اور بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کر رہا ھے حریت قیادت کو پابند سلاسل کیا گیا ہے ۔ جہاں ان کی زندگیاں خطرات سے دو چار ہیں کیونکہ ہندؤ ازم کا تعصب پورے بھارت میں پھیلتا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت منصوبہ بندی کے تحت ہندؤں کی آباد کاری کر رہی ہے اور انتہاء پسند ہندؤں اور آر ایس ایس کے غنڈوں کو ڈومیسائل قوانین کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں بسایا جا رہا ہے۔

کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے دنیا کے کسی بھی خطے میں متنازعہ علاقوں میں کوئی بھی قانون ایسے عمل کی اجازت نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں اور کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق اپنی آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں اور یہ حق سلامتی کونسل کی منظور شدہ قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو حاصل ہے اور بین الاقوامی برادری کا فرض ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خودارادیت دلائے۔

Exit mobile version