Site icon روزنامہ کشمیر لنک

انارکلی دھماکے کے بعد لوٹ مار کرنیوالے متعدد افراد کیخلاف مقدمہ درج

انارکلی

لاہور: انارکلی دھماکے کے بعد لوٹ مار کرنے والے افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کےمطابق انار کلی دھماکے کے بعد لوٹ مار کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ انعامی بانڈز فروخت کرنے والے حافظ عاصم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ انارکلی دھماکا جمعرات کو ہوا تھا، دھماکے میں 2 ملازم زخمی ہوئےتو بھگدڑمچ گئی، دھماکے کے مقام پر کاؤنٹر کے شیشے ٹوٹنے سے نوٹ زمین پر گر گئے تھے، اس بھگدڑ میں کاؤنٹر اور زمین پرگرے سوا 7 لاکھ کے کرنسی نوٹ لوٹ لیے گئے۔

Exit mobile version