Site icon روزنامہ کشمیر لنک

انتخابات میں اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کوکامیاب بنائیں گئے

صدرِ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر کونسل کے انتخابات میں اپوزیشن مشترکہ امیدوار میدان میں اتارے گی اس حوالے سے فیصلہ ھو چکا ہے۔

جموں وکشمیر کونسل کے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے ھمارے امیدوار کو ووٹ دیے تھے اس لیے ان انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار ھوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی ہی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے اس لیے حکومت کے لیے میدان کھلا نہیں چھوڑ سکتے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کو کامیاب بنائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مثبت اپوزیشن کے مخالفت برائے مخالفت پر یقین نہیں رکھتے ہیں حکومت اچھے کام کرے کی تو تحسین کریں گے لیکن اگر وفاق کی طرح آزاد کشمیر میں بھی اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کریں’گے۔

انہوں نے کہا کہ غریب آدمی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے اور وفاقی حکومت کے تین سو ترجمانوں کو مہنگائی نظر نہیں آ رہی انہوں نے کہا کہ 27فروری کو ھونے والا لانگ مارچ سیاسی تاریخ کو بدل کر رکھ دے گا لانگ مارچ کے اعلان سے ہی حکومتی ایوانوں پر لرزہ طاری ہے اور گھبراہٹ میں وفاقی وزرا نے سندھ اور لاڑکانہ پر چڑھائی کر رکھی ھے لیکن عوام کی طرف سے کوئی پذرائی نہ ملنے کی وجہ سے اب روزانہ پریس کانفرنس کر کے خفت مٹائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں اختلافات کھل کر سامنے آ رہے ہیں ان کے سینٹر بھی شوکاز نوٹس تک کا جواب دینا گوارہ نہیں کرتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ تبدیلی کا سفر شروع ھو چکاہے اور اس ڈوبتے جہاز سے چھلانگ لگانا ہی بہتر ھے انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ایوان میں کیے گے خطاب سے ہی ان کی بوکھلاہٹ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کیا یہ کسی سنجیدہ پارلیمنٹرین کی تقریر تھی انہوں نے کہا کہ عالم بوکھلاہٹ میں مسخرے لگ رہے تھے اس حکومت کا ہر معاملے میں رویہ غیر سنجیدہے جس نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیاہے

Exit mobile version