Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ملک بھر میں غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

ملک بھر میں غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور انار کلی بازار دہشت گردی کے بعد ریاست مخالف عناصر کی سرگرمیوں کا خطرہ ہے۔ وزارت داخلہ کے مراسلے میں صوبائی حکومتوں کو غیر معمولی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل لاہور کے انار کلی بازار میں ہونے والے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے تھے۔

Exit mobile version