Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دی

وزیر اعظم

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں کورونا کی نئی لہر کی وجہ سے اپنی شادی کی تقریب ملتوی کر دی۔

نیوزی لینڈ میں اومی کرون کے پھیلاؤ کے سبب سخت پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں اور عوام کو بھی ایس او پیز کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جیسنڈا آرڈرن نے اپنی شادی ملتوی کرنے کی تصدیق میڈیا سے گفتگو کے دوران کی اور بتایا کہ ٹیلی ویژن میزبان کلارک گیفورڈ کے ساتھ ان کی شادی کی تقریب منعقد نہیں ہو سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں بھی اسی ملک کا حصہ ہوں، یہ وہ وقت ہے جب قوم خطرناک وبا سے جنگ لڑ رہی ہے، سب سے زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے جب کوئی اس کے پیارے کے ساتھ اس وقت موجود نہ ہو جب وہ بیماری سے گزر رہا ہو، یہ سب میری اداسی سے کئی گنا زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کووڈ کے بڑھتے کیسز کے سبب ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ملک میں فوری طور پر اقدامات کیے گئے اور نئی پابندیاں نافذ کی گئیں جن کا اطلاق اتوار کو مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے سے ہوگا۔

Exit mobile version