Site icon روزنامہ کشمیر لنک

حکومت کی لاکھ کوششوں کےباجوداپوزیشن امیدوارنےکامیابی حاصل کی

حکومت کی لاکھ کوششوں

چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ حکومت کی لاکھ کوششوں کے باجود اپوزیشن امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔

تمام تر لالچ اور حکومتی وسائل کے استعمال کی کوششوں کے باوجود اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے اور اپوزیشن کی کامیابیوں کا سفر جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ھمیشہ عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کی ھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپوزیشن چیمبر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے قوم کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا ڈالر کو آسمان پر پہنچا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرنسی اتنی بے وقت کر دی گی ہے کہ چالیس سال سے خانہ جنگی کا شکار افغانستان کی کرنسی کے مقابلے میں بھی ھماری کرنسی کا کوئی مقابلہ نہیں رہا انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ملک کو دیوالیہ کرنے کی جانب لے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف میں جانے کے بجائے خود کشی کا اعلان کرنے والے اب کشکول لیے آئی ایم ایف کے دروازے پر کھڑے ہیں اور چند سو ارب ڈالر کے لیے سٹیٹ بینک تک گروی رکھ چکے ہیں اور آئی ایم ایف کے ملازم اب اس قوم کے مستقبل کے فیصلے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس ملک کی تقدیر کے فیصلے مالیاتی اداروں کے ملازم کریں گے اس کا مستقبل کیا ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام پر ایک عذاب کی صورت میں مسلط ہوئی ہے یہ کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے بلکہ سیاسی مسافروں کا جنڈ ہے۔ جنہیں صرف اپنے مفادات عزیز ہیں عوام سے ان کو کوئی سروکار نہیں۔

Exit mobile version