Site icon روزنامہ کشمیر لنک

نیب کی کراچی میں بڑی کارروائی، سونے کی اینٹیں، ڈالرز برآمد

کراچی میں بڑی کارروائی

کراچی: قومی احتساب بیورو نیب راولپنڈی نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابق میونسپل کمشنر کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

نیب راولپنڈی کے مطابق کراچی میں کارروائی کے دوران سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن، اکاؤنٹ آفیسر وکاش اور آڈٹ آفیسر دھرم ویر کو گرفتار کیا۔ کارروائی کے دوارن کئی ملین کی ٹی ٹی کی رسیدیں بھی نیب کے ہاتھ لگ گئیں۔

ملزمان کے قبضے سے سونے کی اینٹیں، بٹن، ڈالرز، درہم اور ریال بھی برآمد ہوئے اور برآمد کی گئی رقم کو گننے کے لیے نیب کو مشینوں کا استعمال کرنا پڑا۔

نیب راولپنڈی کے مطابق کورنگی میونسپل کارپوریشن کے لیے آئل خریداری اور دیگر امور میں کرپشن کی گئی جبکہ رشوت لے کر ٹھیکے دیئے جاتے تھے اور کم آئل لے کر زیادہ کی رسیدیں کاٹی جاتی تھیں۔

نیب کے مطابق رقوم جعلی اکاؤنٹس میں ڈالی گئیں اور بیرون ملک بھی منتقل کی گئیں۔

Exit mobile version