Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مشرف کے خلاف کرپشن کی انکوائری کیوں نہیں کی؟چیئرمین نیب نوٹس

مشرف کےخلاف کرپشن

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کرپشن کی انکوائری نہ کرنے پرچیئرمین نیب جاوید اقبال کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے نوٹس جاری کیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے کہ اس عدالت نے آرڈر پاس کیا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف نیب آرڈینینس کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔

پرویز مشرف کا ایک اکائونٹ 20 لاکھ ڈالرز کا تھا،عدالت نے حکم دیا تھا پرویز مشرف پبلک آفس ہولڈر رہے،نیب کارروائی کر سکتا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا اس عدالت کا فیصلہ چیلنج ہوا ہے؟

درخواست گزارکے وکیل نے بتایا کہ فیصلہ چیلنج نہیں ہوا اور وہ حتمی صورت اختیار کر گیا ہے،الیکشن کمیشن ریکارڈ کے مطابق ان کے ایک اکائونٹ میں 20 لاکھ ڈالرہیں۔ عدالت نے چیئرمین نیب جاوید اقبال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

Exit mobile version